آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے طلبہ کو فیس بک اور موبائل سے دور رہنے کا
مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی کہا ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں۔ آج
کل کے نوجوان موبائل سے کچھ زیادہ ہی پیار کرنے لگے ہیں۔ بچوں کو اگر پڑھ
لکھ کر کچھ بننا ہے تو انہیں موبائل سے دور رہنا چاہئے۔ اتوار کو شری کرشن میموریل ہال میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ
جنتا دل کے سربراہ نے والدین کو بھی اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی سفارش کرتے
ہوئے کہا کہ بچے اگر فیس بک کی جگہ نالیج بک کو اپنا ساتھی بنائیں تو ان
کی
ترقی طے ہے۔ لالو پرساد نے کہا کہ کچھ امتحانات میں گڑبڑیاں ہوئی ہیں،
لیکن ایسے لوگوں کا حشر سب کو پتہ ہے۔ بہار بورڈ کے میرٹ گھوٹالے اور پیپر
لیک کیس کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کی میرٹ کے ساتھ
کھلواڑ کرنے والے بخشے نہیں جائیں گے۔ ریاستی حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت
کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پوجا ہمیشہ ہوتی ہے۔ اس لیے
بچوں کو خود کی میرٹ پر ہی انحصار کرنا چاہئے۔ لالو نے کہا کہ ہم بھی چاہتے
ہیں کہ بہار کے بچے ملک کے تمام امتحانات میں اول رہیں۔